اداکاری کی نسبت ماڈلنگ زیادہ مشکل ہے ،غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی ،نادیہ حسین

نادیہ حسین

متعدد بار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی مگر گھریلو امور کی وجہ سے فلموں کو مناسب وقت نہیں دے سکتی

لاہور :  اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ اداکاری کی نسبت ماڈلنگ زیادہ مشکل ہے ۔پوری دنیا میں فیشن انڈسٹری باقاعدہ ایک صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے جبکہ ہمیں اس طرح کے وسائل میسر نہیں جس طرح کے انٹرنیشنل فیشن شو میں ہوتے ہیں ۔

نادیہ حسین نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان کے ماڈلز نے ماڈلنگ کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی شناخت قائم کی اور مجھے خوشی ہے کہ بین الاقوامی طور پر لوگ مجھے بھی ایک ماڈل کے طور پر جانتے ہیں ۔

loading...

 نادیہ حسین نے کہا کہ اداکاری کی نسبت کسی ماڈل کے لئے ریمپ پر واک کرنا مشکل ہے کیونکہ ذرا سے غلطی سے ماڈل سب کا مذاق بن جاتی ہے ۔جبکہ اداکاری میں کسی بھی سین کو دوبارہ ری ٹیک کر لیا جاتا ہے اور اسی لیے میں سمجھتی ہوں کہ ماڈلنگ زیادہ مشکل ہے ۔

 نادیہ حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے متعدد بار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی مگر گھریلو امور کی وجہ سے فلموں کو مناسب وقت نہیں دے سکتی ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں