25جولائی کوترقی مخالف اور انتشار پسند سیاستدانوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائیگی ‘پرویز ملک

اندھیروں سے نجات دلانے کا سہرا لیگی قیادت کے سر ہے،نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے‘عمران نذیر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ 25جولائی کوترقی کے مخالف اور اور انتشار پسند سیاستدانوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گی، ملک کو اندھیروں سے نجات دلانے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے سر ہے اور بڑے ترقیاتی اور توانائی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ایک مثال قائم کی گئی، نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، پنجاب کی ترقی سب کے سامنے ہے، ترقی اورمیگا پراجیکٹس پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پہچان بن چکے ہیں، معیار اور شفافیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا انداز ہے، پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں کی یکساں ترقی کے وڑن پر عمل پیر اہیں۔

loading...

گذشتہ روز اپنے حلقے میں الیکشن مہم کیدوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلوں سے مسلم لیگ ن کا الیکشن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،اس سے الیکشن کے نتائج پر سوالیہ نشان آئے گا، ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں کیونکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں