میچ فکسنگ کی تحقیقات میں پھنسے عمر اکمل کینیڈا چلے گئے

عمر اکمل
loading...

متنازع بیان کے بارے میں جواب طلبی ٹورنٹو سے وطن واپسی پر طلب کی جائے گی،ذرائع

ٹورنٹو: میچ فکسنگ کی تحقیقات میں پھنسے عمر اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی لے کر خاموشی سے کینیڈا چلے گئے جہاں وہ جمعرات سے شروع ہونے والی کنیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شو کاز نوٹس جاری کرکے عمر اکمل کو بدھ کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیر کو از خود پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے اور ڈھائی گھنٹے میں اپنا بیان ریکارڈ کراکر پہلی دستیاب فلائٹ سے کنیڈا چلے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کیلئے پہلے ہی عمر اکمل کو این او سی جاری کیا ہوا تھا۔ آئی سی سی حکام عمر اکمل سے الگ وضاحت طلب کررہے ہیں تاہم ان سے متنازع بیان کے بارے میں جواب طلبی ٹورنٹو سے وطن واپسی پر طلب کی جائے گی۔

خیال رہے کہ عمر اکمل نے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ 2015کے عالمی کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل انہیں مبینہ طور پر یہ پیشکش ہوئی تھی کہ وہ دو گیندیں نہ کھیلیں جس کے عوض انھیں دو لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

آئی سی سی نے بھی عمر اکمل کے اس انٹرویو کا نوٹس لیا ہوا ہے اور اس بارے میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جتنا جلد ہو سکے عمراکمل سے اس بارے میں بات کرنا چاہیں گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں