بھارت نے پاکستان پر سرجیکل نہیں فرضیکل حملے کئے، بی جے پی رہنماء کا اعتراف

مودی سرکار نے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کے دعوے صرف الیکشن میں فتح کے حصول کیلئے لگائے گئے تھے،خطاب

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم اور مرکزی رہنما ایرون شورے نے بالاآخر تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستان پر سرجیکل حملے صرف مودی کے دعوے تک محدوداور ڈرامہ تھے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی تھنک ٹینک کے اہم رکن ایرون شورے نے اس بات کا انکشاف ایک تقریب میں کیا جہاں خطاب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے سرجیکل نہیں بلکہ فرضیکل حملے تھے یہ دعوے صرف الیکشن میں فتح کے حصول کیلئے لگائے گئے تھے۔واضح رہے کہ ستمبر 2016 میں کو بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کی ہے تاہم نہ صرف پاکستانی فوج نے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا بلکہ دنیا بھر نے بھارت کے اس دعوے کورد کر دیاتھا۔

عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا کیونکہ پاکستان ناقابل یقین حد تک متاثر کن فضائی دفاعی نظام کا حامل ہے اور اس طرح کی سرجیکل سٹرائیک کے لئے جس قسم کی مربوط پلاننگ اور تکنیکی مہارت درکار ہوتی ہے۔ بھارت ابھی اس حوالے سے ٹیسٹنگ اور تجربات کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں