سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے زیادہ وقت گزارنے پرپچاس ہزا ر جرمانہ اور چھ ماہ قیدکی سزا کا اعلان

عمرہ زائرین

اسلام آباد:سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے زیادہ وقت گزارنے پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ گزارنے والے عمرہ زائرین کو پچاس ہزار ریال جرمانہ کے ساتھ چھ ماہ قید ہو گی ،

عمرہ کے دوران غائب ہونے والوں کی ذمہ داری ٹورزآپریٹرز پر ہوگی ،عمرہ زائرین کی وقت مقررہ پر واپس نہ آنے پر ٹورزآپریٹرکے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔جمعرات کو ڈائریکٹریٹ جنرل پاسپورٹ (ویزا)مملکت سعودی عربیہ نے مطلع کیا ہے کہ عمرہ زائرین اپنے ویزے کی میعاد سے زیادہ وقت گزرتے ہیں اور کام حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس صورت حال میں مملکت سعودی عربیہ مندرجہ ذیل کارروائی عمل میں لائے گی ۔زیادہ ٹھہرنے والے عمرہ زائرین کو سعودی حکومت پچاس ہزار سعودی ریال جر مانہ کرے گی۔حکام کے مطابق پچاس ہزار سعودی ریا ل جرمانہ کے ساتھ ساتھ چھ ماہ قید بھی ہو گی۔جرمانہ پچا س ہزار سعودی ریال نہ دینے کی صورت میں قید کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے ۔عمرہ کے دوران غائب ہونے والوں کی ذمہ داری ٹورز آپریٹر پر ہو گی۔ عمرہ زائرین کی وقت مقررہ پر واپس نہ آنے کی صورت میں ٹورز آپریٹر کے لائسنس منسوخ کر نے کے ساتھ ساتھ دیگر سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں