قمرالاسلام کی گرفتاری آزادانہ اور شفا ف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان ہے، شہبازشریف

شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کاکہا ہےکہ (ن) لیگ اپنے امیدواروں اور مخالف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی نا اہلیوں کو درست نہیں سمجھتی اور قمرالاسلام کی گرفتاری سے آزادانہ اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قمر الاسلام کی انتخابی مہم کے دوران گرفتاری قابل مذمت ہے، مجھے اس گرفتاری پر تشویش ہے، اس گرفتاری سے آزادانہ اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، اس طرح سیاسی قیادت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا خوش آئندہ نہیں ہے، نیب کو یہ تاثر ختم کرنا چاہیے کہ مسلم لیگ (ن) اس کے نشانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنے امیدواروں اور مخالف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی نا اہلیوں کو درست نہیں سمجھتی، جمہوریت کی رو سے عوام کی عدالت ہی سب سے بڑی عدالت ثابت ہوگی، آئین اور قانون کے تحت عوامی عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، عوام کی عدالت کو اپنا فیصلہ کرنے دیا جائے کیونکہ جمہوریت کی روح کے مطابق عوام کی عدالت ہی سب سے بڑی عدالت ثابت ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ہماری خدمت کی سیاست کو جرم بنانا درست نہیں ہے، ہم نے ماضی میں بھی ایسے ہتھکنڈوں کو عوامی عدالت کے فیصلوں سے ناکام بنایا، آج بھی عوام کی عدالت مسلم لیگ (ن) کے خلاف جاری تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، ایسی کارروائیوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے، کسی بھی ادارے کا ایسا اقدام جوجمہوریت کو نقصان پہنچائے، وہ قابل تحسین نہیں ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں