افسوس ہے کہ مریم نواز اس حلقے سے الیکشن نہیں لڑ رہی،ڈاکٹر یاسمین راشد

این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی مرکز ی رہنما و امیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے عندلیب عباس اور زبیر نیازی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی بھی اس انتظار میں بیٹھی ہوں کہ ن لیگ کی جانب سے کون آ رہا ،

نواز شریف کے اصل حلقے کی شکل لوگوں نے دیکھ لی،یہ جو پیرس کی باتیں کرتے ہیں یہاں تاریں لٹکی ہوئی ہے فلٹریشن پلانٹ نہیں چل رہے،ہم اپنے حلقے کے 29 ہزار ووٹوں کو چیلنج کرنے لگے ہیں،ن لیگ نے جو 2 ارب روپے اس حلقے میں خرچ کئے گئے اس کا حساب مانگے گے،افسوس ہے کہ مریم نواز اس حلقے سے الیکشن نہیں لڑ رہی،

اس حلقے نے نواز شریف کو 3 دفعہ وزیر اعظم بنایا،میری خواہش تھی کہ مریم نواز یہاں سے لڑتی ،ن لیگ کا جو بھی امیدوار اس حلقے میں آئے سوچ سمجھ کر آئے،اس حلقے میں بلدیاتی نمائندے ن لیگ کی مہم چلا رہے،مئیر دفتر، گورنر ہاوس ن لیگ کی مہم کا دفتر بن گیا ،ڈپٹی مئیر کی جانب سے کام کروانے کا وقت گزر گیا،یہاں سے جیت کر صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا،اگر اس حلقے سے جیتی تو لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کروں گی ،ہفتے کو چیف جسٹس کے سامنے ووٹرز کو چیلنج کرنے کی پیٹیشن پیش کرے گے،

امید ہے چیف جسٹس سو موٹو لے گے،مجھے ڈکٹیٹر کے زمانے میں نوکری سے نکالا تھا میں نے اس کے خلاف احتجاج کیا۔(ن) لیگ ابھی تک حلقہ میں امیدوار ہی فائنل نہیں کر پا رہی ، ن لیگ با ربار اپنا امیدوار تبدیل کرتی ہے ، ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ، میرے سامنے جو بھی امیدوار آ جائے عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں