شہباز شریف کی ترکی کے صدر طیب اردگان کو صدارتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد

صدر طیب اردگان

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے ترکی کے صدر طیب اردگان کو صدارتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں عالمی اور پاک ترک معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

شہباز شریف نے طیب اردگان کو صدارتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخاب میں پولنگ کی اتنی بڑی شرح اور ترک عوام کا اتنی بڑی تعداد میں آپ پراعتماد کا اظہار قابل تحسین ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاک ترک تعلقات بہتر کرنے پر طیب اردگان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔طیب اردگان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے آئندہ انتخابات پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے نہائت اہمیت کے حامل ہیں۔طیب اردگان نے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد میاں نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے بیگم کلثوم نواز کی جلد مکمل صحتئابی کے لئے دعا بھی کی۔

میاں شہباز شریف نے طیب اردگان سے کہا کہ اگر وہ اپنی انتخابی مہم میں مصروف نہ ہوتے تو آپ کو اور ترکی کی عوام کو مبارکباد دینے خود ترکی آتا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں