25جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا،ذاتی مفادات کی سیاست کرنیوالے جنون اور نظریے کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘ عمران خان

عمران خان
loading...

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کارکن مخالف کو کمزور نہ سمجھیں بلکہ آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے ،ہمارا مقابلہ ا ن سے جو 30سال سے پنجے گاڑھ کر بیٹھے ہیں ، لاہور پنجاب اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا، ہم نے لاہور سے انتخابی مہم کو اٹھانا ہے ‘ این اے131میں خطاب

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 131میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عبد العلیم خان ، چوہدری محمد سرور، شعیب صدیقی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ عمران خان نے کہا کہ انشا اللہ عام انتخابات میں زبردست مقابلہ ہوگا ،ہم نے لاہور سے انتخابی مہم اٹھانی ہے ، جتنا کارکنوں کا جذبہ اور جنون نظر آتے ہم اتنا کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات ، جائیدادیں اور مال بنانے کے لئے سیاست میں آنے والے پی ٹی آئی کے جنون اور نظریے کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ کیا کارکن 25جولائی کے لئے تیار ہیں جس پر کارکنوں نے پرجوش انداز میں نعرہ لگایا ۔ عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں لاہور پنجاب اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔مخالف کو کمزور نہ سمجھا جائے بلکہ آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے ،مقابلے کے لیے کسی بھی پارٹی کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔

این اے 131 میں زبردست مقابلہ ہو گا ،ہمارا مقابلہ اس جماعت سے ہے جو 30سال سے پنجے گاڑھ کر بیٹھی ہے ۔ اربوں روپیہ باہر لے کر جانے والوں کے خلاف آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ عبدا لعلیم خان یہاں سے مہم چلائیں گے ان کے ساتھ حافظ فرحت ایک پی پی میں ذمہ داری نبھائیں گے، اسی طرح ولید اقبال کو بھی یہاں ذمہ داری سونپی ہے ۔عبد العلیم خان سے کہا ہے کہ وہ پورے لاہور میں انتخابی مہم کیلئے پلان بنائیں ہم مل کر انتخابی مہم کیلئے نکلیں گے۔ قبل ازیں عمران خان سے شاہ محمود قریشی، عبد العلیم خان ، عون چوہدری ، چوہدری محمد سرور سمیت دیگر نے ملاقاتیں کیں جس میں مجموعی سیاسی صورتحال ،انتخابی مہم اور آئندہ کے حوالے سے تفصیلی لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ کارکنوں نے رہنماؤں کو عام انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں