ریٹرننگ آفسر نے عمران خان کا پارٹی ٹکٹ اعتراض لگا کر واپس کر دیا

عمران خان

اسلام آباد : حلقہ این اے 53کے ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پارٹی ٹکٹ اعتراض لگا کر واپس کر دیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق  حلقہ این اے 53 سے عمران خان کا ٹکٹ جمع کروانے کے لیے علی اعوان ریٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئے جس پر ریٹرنگ آفیسر نے اعتراض کے ساتھ ٹکٹ واپس کر دیا

ریٹرنگ آفیسر نے حکم دیا کہ ٹکٹ کے ساتھ پارٹی وابستگی کا حلف نامہ جمع کروانا بھی ضروری ہے ، پارٹی کی طرف سے امیدوار کو ٹکٹ جاری کرنے کا حلف نامہ جمع کروائیں ۔اس موقع پر علی اعوان نے این اے 53 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں ۔اسلام آباد حلقہ این اے 53کے ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پارٹی ٹکٹ اعتراض لگا کر واپس کر دیا

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں