میں اپنی زندگی کے ہر فیز میں خوبصورت لگتی ہوں، کرینہ کپور

کرینہ کپور

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اورمتحرک ہونے پر توجہ دینا ہے

ممبئی: اداکارہ کرینہ کپور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنی زندگی کے ہر فیز سے محبت ہے، میں ایک فٹ لڑکی ہوں اور ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہوں ایسا نہیں ہے کہ میں نے اچانک ورک آؤٹ شروع کر دیا۔

کرینہ کپورکاکہنا ہے کہ فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اور بہت متحرک ہونے پر توجہ دینا ہے، مجھے ہمیشہ سے اس بات پر یقین رہا ہے کہ میں اپنی زندگیوں کے ہر فیز اور عمر میں خوبصورت لگتی ہوں۔

کرینہ کپورنے مزید کہا کہ میں نے بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا جس پر مجھے فخر ہے جن میں سنگھم، بجرنگی بھائی جان، کی اینڈ کا اور اڑتا پنجاب شامل ہیں۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں