لڑکی کی شرمناک حرکت نے دوسری لڑکی کی زندگی تباہ کردی

لڑکی کی شرمناک حرکت نے دوسری لڑکی کی زندگی تباہ کردی
loading...

مردوں کی جانب سے خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں مگر بھارت میں ایک عجیب کام ہو گیا، آگرہ شہر سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے جنسی مطالبات پورے نا ہونے پر مشتعل ہو کر ایک اور لڑکی کو تیزاب میں نہلا دیا

آگرہ: معلومات کے مطابق  جمعرات کے روز کربلا کالونی کے علاقے میں ایک 17 سالہ لڑکی گھر کی بالکونی میں سو رہی تھی کہ جب کسی نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ لڑکی کی چھاتی، بازو اور چہرے کو تیزاب سے شدید نقصا ن پہنچا اور ہسپتال میں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اس لرزہ خیز جُرم کا پہلا الزام متاثرہ لڑکی کے ایک سابق کلاس فیلو پر لگا اور پولیس نے اُسے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ لڑکی اور اس کے مالک مکان کی 19 سالہ بیٹی کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تلخی چل رہی تھی جس پر پولیس نے مالک مکان کی لڑکی کو بھی شامل تفیش کر لیا۔

تفتیش کے بعد  اُس نے شرمناک انکشاف کیا کہ وہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ جنسی مراسم رکھتی تھی لیکن دو ماہ قبل جب اُس نے دوستی ختم کر دی تو اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سفاک لڑکی نے موقع پا کر اپنی سابق سہیلی پر تیزاب پھینک دیا، یعنی ہوس کے ہاتھوں اندھی ہو کر ایسا ظلم کیا کہ جس کا تصور ممکن نہیں۔

 نوعمر لڑکی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اُس کی زندگی بچ بھی گئی تو وہ زندہ لاش سے زیادہ کچھ نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں۔  کوئٹہ خودکش دھماکے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا، شہادتوں کی تعداد 31 ہوگئی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں