ایشیاء کپ کا فائنل آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا

ایشیاء کپ
loading...

دبئی: ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بھارت اور بنگلادیش کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔

اپنے گزشتہ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ بھارت سپر فور مرحلے کے اپنے دوابتدائی میچ جیت کر پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا تھا تاہم افغانستان کے ساتھ اپنا اآخری میچ بھارت نے ٹائی کھیلا تھا ۔

واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 2016 کے ایشیاء کپ کے فائنل میں بھی مد مقابل آئیں تھیں جس میں بھارت نے باآسانی بنگال ٹائیگرز کو شکست دی تھی اور ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیمیں ایونٹ کے فائنل میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں