آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریب کاری میں ملوث ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث 11 دہشت گردوں‌ کی سزائے موت میں توثیق کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریب کاری میں ملوث ہیں، دہشت گردوں نے 69 اہلکاروں اور شہریوں کو شہید کیا جبکہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 148 اہلکاروں اور شہریوں کو زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سزا پانے والے دہشت گردوں میں عین اللہ ، نیک ولی، فضل منان، رحمت زادہ، زید محمد، نعمت اللہ، مسین زادہ، رحمان، عظمت، رقیم اور اکرام خان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

دہشت گردوں نے فوجی عدالتوں میں جرائم کا اعتراف کیا اور جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے چار دیگر دہشت گردوں کومختلف سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔

یاد رہے 10 ستمبر کو بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔

(Visited 89 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں