ارجن کپور نے بھی شادی کا فیصلہ کر لیا،مگر لڑکی سے نہیں عورت سے….

ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور اپنے سے 12 سال بڑی ساتھی اداکارہ کے ساتھ آئندہ برس شادی کرنے جارہے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ میں بالی ووڈ کے دو اداکاروں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابق اہلیہ سے آئندہ برس شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن اور ملائیکا اروڑا کے درمیان طویل عرصے سے گہری دوستی اور قربت ہے، دونوں اداکار ایک ساتھ کئی تقاریب اور بیرونِ ممالک کے دورے بھی کرچکے ہیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائٹ کو اداکار کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ارجن اور ملائیکا نے شادی کا فیصلہ کرلیا دونوں اپنے ازدواجی بندھن میں بندھنے اور نیا رشتہ شروع کرنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی محبت کا اظہار بھی کیا، یہ بھی بازگشت ہے کہ ارجن کپور کے والد بونی کپور ملائیکا کو بہو بنانے کے خلاف ہیں۔اس کی بڑی وجہ دونوں کی عمروں کا واضح فرق بھی بتایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا کی سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی ہوئی تھی، دونوں نے 21 برس بعد ذاتی تنازعات کے باعث ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے جو اس وقت والد کے ساتھ رہتا ہے۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں