اگر آپ کا قد لمبا ہے تو آپ کو یہ بیماری ہو سکتی ہے۔۔۔۔ماہرین کا انکشاف

ماہرین کا انکشاف

 امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ لمبے قد کے حامل افراد میں موذی بیماری کینسرلاحق ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

کیلی فورنیا: تفصیلات کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ریورسائڈ میں ماہرین نے سرطان کے پھیلنے اور اس کے روک تھام کے حوالے سے تحقیقاتی مطالعہ کیا۔

تحقیق کے دوران 10 ہزار سے زائد کینسر سے متاثرہ افراد کی تفصیلات کا مشاہدہ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ لمبے قد کے حامل افراد جلد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

loading...

امریکی ماہرین کے مطابق ہر 10 سینٹی میٹر اضافی قد کے ساتھ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ بھی 10 فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کا قد لمبا ہونے کی وجہ سے اُس کے جسم میں موجود خلیات کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے اندرونی طور پر بگاڑ پیدا ہوتا ہے اورپھر بعد میں کینسر کے مرض کا باعث بن سکتا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انسان کا نارمل قد 5 فٹ چار انچ ہوتا ہے، 6 فٹ سے زائد قد والے افراد کی قوتِ مدافعت کمزور ہوجاتی ہے اور یہی بیماری لگنے کا سبب بھی ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں