افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو پاکستان نے رہا کر دیا

The New york times

کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے ملا عبدالغنی برادر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملا عبدالغنی کے ساتھ ملاعبدالصمد ثانی کو بھی رہا کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ ملا عبدالغنی برادر کو افغانستان میں امریکی مفاہمتی عمل ممکن بنانے کے لیے رہا کیا گیا ہے، ملا بردار کی رہائی سے افغانستان میں طالبان کو مفاہمتی عمل کا باضابطہ حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان کے لیے امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے بھی پاکستانی حکام سے درخواست کی تھی کہ افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ملا برادر کی رہائی کا اقدام اٹھانا ہوگا لہٰذا ملا برادر کی رہائی میں زلمے خلیل زاد کی درخواست کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

واضح رہےکہ افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا برادر کو 2010 میں خفیہ انٹیلی جنس آپریشن پر کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں