وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بھارت

نارووال : وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈورکا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کردی ، کرتارپور راہداری کے ذریعے بھارتی سکھ بنا ویزے کے کرتارپور صاحب درشن کے لئے آسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاویدباوجوہ شکرگڑھ میں کرتارپورپہنچے ، جہاں وہ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورتاڈیرہ نانک صاحب راہداری سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وفاقی وزراء اور غیر ملکی سفیر بھی کرتار پورکوریڈور کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں جبکہ بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو،2بھارتی وزرابھی موجود ہے، تقریب میں سکھ یاتریوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہیں۔

تقریب کے لئے جلسہ گاہ تیار گیا گیا، جس میں مہمانوں کے لئے تین ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ بیس فٹ چوڑ ا اور ساٹھ فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لئے سینتیس سے زائد کیمرے لگائے گئےہیں جبکہ گردوارہ کرتارپور صاحب میں آنے جانے والے راستے کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

وزارت اطلاعات کے مطابق کرتارپور کوریڈور فیز1 میں ساڑھے چار کلو میٹر سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ بارڈر ٹرمینل کمپلیکس بھی تعمیر ہوگا، کوریڈور کی تعمیر میں دریائے راوی پر پل اور بارڈر کے قریب مختلف محکموں کے دفاتر کے قیام کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں