پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی، اسد عمر

اسد عمر

اسلام آباد: نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان میں بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کا آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی جس کے لیے 45 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک سوزوکی کے سربراہ نے ملاقات کی اور پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کیا جس سے 20 لاکھ گاڑیاں بنا ئی جا سکیں گی۔

loading...

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سوزوکی پاکستان میں 450 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی انرجی کمپنی ایگزن موبل کے سربراہ نے بھی وزیرخزانہ سے ملاقات کی۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ ایگزن موبل 27 سال قبل پاکستان کو چھوڑ گئی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں