علیمہ باجی اصل چور نہیں اصل چور عمران خان ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
loading...

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پرایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، شہبازشریف کوعوام کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب شریف فیملی کےخلاف پارٹی بنا ہوا ہے،نیب ابھی تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ علیمہ باجی اصل چورنہیں اصل چورعمران خان ہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ سودن جھوٹ اور سو ناکامیاں موجودہ حکومت کے حصے میں آئیں،ریاستی اداروں پرحملہ کرنے اوریوٹرن لینے والے کو کوئی نہیں پوچھتا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چوری کا مینڈیٹ حاصل کرنے والا عوامی ترجمانی نہیں کرسکتا،وزارتیں حکومت کے سو دن کے جھوٹ کو چھپا رہی ہیں، آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل ماضی کا قصہ بن چکا،منصوبے کامعاہدہ سامنے آنے پردودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوگیا،امید ہے کہ نیب آج شہبازشریف کو رہا کرے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں