آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
نومبر 28 بدھ۔ ۔

برج حمل
مقامی ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے امور میں دلچسپی لیں اس بات پر غور کریں کہ آپ بچوں اور پڑوسیوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

برج ثور
مقدمہ بازی سے بچنے کی کوشش کریں۔ کارکن ساتھیوں کی شکایت سے پریشان نہ ہوں۔ آپ کا حوصلہ بلند ہوگا۔ بیرونی دبائو برقرار رہے گا۔

برج جوزا
چڑچرے پن کی عادت کو تعمیری اندازی میں تبدیل کر دیں۔ پس منظر میں سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔ نفسیاتی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔

برج سرطان
اہل خانہ جو چاہتے ہیں لوگ اس کے برعکس چاہتے ہیں۔ محبوب کی طرف سے پریشانی ہو سکتی ہے۔اپنے گھر اور خاندان کی حفاظت پر توجہ رہے گی۔

برج اسد
فیشن اور خبروں پر توجہ رہے گی۔ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ شریک حیات اور محبوب آپ کی زندگی میں بڑی اہمیت اختیار کر جائیں گے۔

برج سنبلہ
بعض نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔ التواء میں پڑے ہوئے کام نئے سرے سے انجام دے سکیں گے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت خاص احتیاط کریں۔

برج میزان
گھر میں تقریب کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ گھریلو مسائل حل ہو سکیں گے۔ آمدن میں اضافہ کے طریقے ڈھونڈنے میں کامیابی ہو سکتی ہے۔

loading...

برج عقرب
کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔ حلقہ احباب میں آپ کی عزت و اہمیت بڑھے گی۔ دوسروں سے لین دین کرتے وقت محتاط رہیں۔

برج قوس
جو چیز نامعلوم اور قیمتی تھی اس پر مزید روشنی پڑے گی۔ آپ جوش و خروش سے تقریب میں شرکت کریں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے ۔صحت کا خیال رکھیں۔

برج جدی
پرانا بل ادا کر دیا جائے گا لوگ اپنے پرانے قرضے اتارنا شروع کر دیں گے ۔بیرون ملک سے ملنے والی ایک فون کال سے سمندر پار سفر کا امکان ہے۔

برج دلو
نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔ تفریحی پروگرام پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ نئی سرمایہ کاری کا رجحان ہوگا۔

برج حوت
وقت کی اہمیت جان کر حیرت ہوگی اس لئے لکھنے اور پڑھتے رہیں۔ محبوب معمہ حل کرنے کا ارادہ ظاہر کرے گا۔ محبت کے متعلق راز افشاء ہونے کا اندیشہ ہے۔

———————————————————————————

———————————————————————————

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں