مریض نے ساری زندگی کے لیے اپنی کمر پر ڈاکٹر کی تصویر کا ٹیٹو بنا لیا

Tatoo-aajkal-google

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کینسر کے مرض سے شفاء پانے کے بعد ایک انوکھے طریقے سے ڈاکٹر کے لیے اپنی شکرگزاری کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنی کمر پر ہسپتال کے ڈاکٹر کا ٹیٹو بنایا ہے۔ نانو سالگورو کا تعلق علاقائی دارالحکومت سے 333 کلومیٹر دور کے ٹاؤن سے ہے۔ چند ماہ پہلے نانو ک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ہسپتال کے ایک ڈاکٹر پاؤل لادا نے ان کا علاج کیا۔

loading...

تیکنیکی طور پر نانو کا ابھی صحت مند ہو رہے ہیں لیکن آپریشن کے بعد ان کی صحت تیزی سے بہتر ہوتی جا رہی ہے۔
نانو نے ڈاکٹر پاؤل سے اظہار تشکر کے طور پر اپنی کمر پر اُن کی تصویر بنائی ہے۔نانو نے بتایا کہ ڈاکٹر نے حقیقت میں ان کی جان بچائی، وہ اندرونی درد کا بھی شکار ہو رہے تھے۔

ڈاکٹر پاؤل کافی حیران ہیں۔ا نہوں نے نانو کی کمر پر بنے ٹیٹو کی تصویر دیکھ کر کہا ہے کہ کسی نے آج تک ان کا اس طرح سے شکریہ ادا نہیں کای۔ ڈاکٹر پاؤل نے بتایا کہ نانو کا آپریشن کئی لوگوں نے کیا تھا، اس لیے اس کامیابی کا سہرا باقی لوگوں کے سر بھی جاتا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں