وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی متعلقہ اداروں کو میڈیکل کالج کے اہم منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلی خیبرپختونخواپرویز خٹک نے ضلع لوئر دیر کے صدر مقام تیمر گرہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے اہم منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کرنے اور اس مقصد کیلئے ضروری لوازمات پورا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخواپرویز خٹک نے اس منصوبے کیلئے منظورتمام فنڈز کے فوری اجرا کی ہدایت کی ۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاورمیں تیمرگرہ میڈیکل کالج کے حوالے سے پیشرفت اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

 اجلاس میں سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ، دیرپائیں سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل، سیکرٹری خزانہ، اعلی تعلیم، منصوبہ بندی و صحت، وی سی خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ، تیمر گرہ میڈیکل کالج کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلی اور دیگر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔

loading...

وزیراعلی خیبرپختونخواپرویز خٹک نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اعلی پیشہ ورانہ تعلیم کی طرف توجہ دیں صوبے میں نئے سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں کیونکہ نئی یونیورسٹیوں کا قیام ہی قوم کی ترقی کا ضامن ہے ۔

 موجودہ حکومت کی طرف سے تعلیمی اور طبی ایمرجنسی کا نفاذ اسی مقصد کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اللہ تعالی کے فضل سے اس ضمن میں کافی پیشرفت کی گئی ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخواپرویز خٹک نے ہر ضلع میںیونیورسٹی کیمپس اور فعال ہسپتال ہونے چاہئیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر ہی تعلیم اور صحت کے بہتر مواقع میسر آئیں ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں