تمام قومیں طالبان دہشت گردوں کے خلاف جنگ کریں، وائٹ ہاوس

دہشت گردوں کے خلاف جنگ کریں
loading...

طالبان نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، ہم طالبان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ہونے والے کابل میں ہونے والے حملے کے بعد ٹوئیٹر پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، ہم طالبان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وائٹ ہاوس کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں کابل میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کی تمام قوموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حملے کے پیچھے موجود طالبان دہشت گردوں کے خلاف جنگ کریں۔  بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا ایک ایسا افغانستان چاہتا ہے جو پر امن ہو اور دہشتگردوں سے پاک ہو، جو بھی امریکیوں، ہمارے اتحادیوں اور کسی شخص کو نشانہ بنائے گا وہ ہمارے نظریات کے خلاف ہوگا، لہٰذا تمام ملکوں کو چاہیے کہ وہ طالبان اور دہشتگروں کو سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

یاد رہے کہ افغانستان کا دارالحکومت کابل نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی دہشت گردی کی زد میں ہے۔ رواں ماہ 29 جنوری کو ایک حملہ کابل وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر ہوا جس میں 95 لوگ ہلاک اور 150 سے زائد افراد زخمی ہو گے تھے، دوسرا بڑا حملہ اس سے قبل 20 جنوری کابل میں واقع انٹرکانٹیننٹل  ہوٹل میں ہو جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوئے۔ اور تیسرا دہشت گردی کا واقعہ آج ہوا جس کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ کابل میں آرمی پوسٹ پر کیا گیا۔

مزید پڑھیں۔  ملائیشین صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کے متعلق اہم انکشاف

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں