آمدن سے زائد اثاثے ریفرنس:  چند سالوں میں اسحاق ڈار کی دولت میں 91 گنا اضافہ

آمدن سے زائد اثاثے

آمدن سے زائد غیر قانونی اثاثے بناے کے ریفرنس میں چند سالوں میں اسحاق ڈار کی دولت 91 گنا اضافے کا انکشاف

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں انکشاف ہوا ہے کہ سولہ سالوں میں کہ اسحاق ڈار کی آمدن میں 91 گنا اضافہ ہوا ہے۔  اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔ عدالت کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ عدالت کے سامنے ان لینڈ ریونیو کمشنر اشتیاق احمد کو بطور گواہ پیش کیا گیا۔ اشتیاق احمد نے عدالت کے سامنے انکشاف کیا کہ جون 1993 میں اسحاق ڈار کی کل دولت 91 لاکھ 12 ہزار سے زائد تھی جب کہ جون 2009 میں سابق وزیرِخزانہ نے اپنی دولت 83 کروڑ 16 لاکھ 78 ہزار سے زائد ظاہر کی جس کا مطلب ہے کہ صرف 16 سال میں اسحاق ڈار کی دولت میں 91 گنا  اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔  جس میں اسحاق ڈار کے خلاف گواہان کو پیش کیا جا رہا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں