فرانس میں نیوٹیلا چاکلیٹ اسپریڈ پر 70 فیصد سیل پر لوگوں نے دھاوا بول دیا

نیوٹیلا چاکلیٹ اسپریڈ

فرانس میں لگنے والی نیوٹیلا چاکلیٹ اسپریڈ پر 70 فیصد سیل کا سن کر لوگوں نے وہاں دھاوا بول دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کی سپر مارکیٹ میں نیوٹیلا چاکلیٹ اسپریڈ پر لگنے والی 70 فیصد سیل کے موقع پر خریداروں کا رش دیکھ کر سپر مارکیٹ کی انتظامیہ خود پریشان ہو کر رہ گئی۔ سیل کا سن کر شہری سپر مارکیٹ پر یوں ٹوٹے جیسے اس کے بعد دوبارہ انہیں خریدنے کا موقع نہیں ملے گا۔

نیوٹیلا چاکلیٹ اسپریڈ

loading...

سپر مارکیٹ میں دھکم پیل اور چھینا جھپٹی کا عالم دیکھ کر انتظامیہ نے پریشان ہو کر پولیس بلوانے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

متعدد شہریوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر غم و غصے کا اظہار کیا اور سپر مارکیٹ میں ہونے والی چھینا جھپٹی اور بدنظمی کے مظاہرے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔کچھ لوگوں نے سپر مارکیٹ کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے خریداروں کے برتاؤ کو غلط قرار دیا۔

سپر مارکیٹ میں کام کرنے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ ‘مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے جانوروں نے حملہ کردیا ہو۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے کافی مرتبہ لوگوں کو روکنے کی کوشش کی تاہم خریداروں نے ایک نہیں سنی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں