آپ کادن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوج ، علی زنجانی
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
جنوری 29 سوموار۔
برج حمل
 جنوری29 پیر۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔ غلط فہمیاں دور ہونگی اور خواہشات کی تکمیل ممکن ہے۔ جلد بازی سے گریز کریں۔
برج ثور
 جنوری29 پیر۔ کیرئیر کے سلسلے میں کی گئیں کوششیں آپ کے درخشاں مستقبل کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگی۔ سفر کے مواقع میسر آئیں گے اور نصیب یاوری کر سکے گا ۔
برج جوزا
 جنوری29 پیر۔ انعامی سکیموں میں حصہ لینے سے کوئی نہ کوئی انعام مل سکتا ہے۔ مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں سے نفع حاصل ہوگا۔ معاملات عشق محبت بھی راس آئیں گے۔ 
برج سرطان
 جنوری29 پیر۔ شریک حیات کے ساتھ غلط فہمی کی بنا پر تعلقات میں ناخوشگوار تبدیلی آسکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔اولاد تابع فرمان رہے گی اور راحت کا باعث ہوگی۔
برج اسد
 جنوری29 پیر۔ اہم کاروباری معاہدے عمل میں آسکتے ہیں جن سے مستقبل میں متوقع فائدہ نصیب ہو سکے گا۔ اندرون خانہ مصروفیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
برج سنبلہ
 جنوری29 پیر۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ گھریلو مسائل کے باعث خواہ مخواہ کی ٹینشن رہے گی۔
برج میزان
 جنوری29 پیر۔ بر وقت بہتر فیصلے کرنا دانشمندی ہوگی۔اپنی مضطرب کیفیت پر قابو رکھنے سے آپ اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔ ممکنہ مستقل مزاجی کی کوشش کریں۔
برج عقرب
 جنوری29 پیر۔ فدشمن زیر ہونگے اور مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ بسلسلہ تعلیم سفر کر سکیں گے اور مقاصد کے حصول کیلئے رسک لیں گے۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔
برج قوس
 جنوری29 پیر۔ زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔
برج جدی
 جنوری29 پیر۔  شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا۔ جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔ اس ہفتے زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔ سواری لے سکیں گے۔
برج دلو
 جنوری29 پیر۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔ بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔
برج حوت
 جنوری29 پیر۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہیگا۔ بزرگوں کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ مسائل پریشانی کا باعث ہونگے
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں