کوئٹہ: 13 سالہ طیبہ کو بھائی نے زیادتی کر کے قتل کر دیا

13 سالہ طیبہ کو بھائی نے زیادتی کر کے قتل کر دیا

پولیس کے مطابق ملزم کامران کے موبائل ریکارڈ سےحاصل کی جانے والی گفتگو کے بعد اسے گرفتار کیا گیا

 کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں اتوار کو 13 سالہ طیبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معصوم طیبہ کو اس کے اپنے ہی بھائی نے زیادتی کرکے قتل کیا جس نے اپنے اس جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔  پولیس کے مطابق ملزم کامران کے موبائل ریکارڈ سےحاصل کی جانے والی گفتگو کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں 13 سالہ بچی نیم بے ہوشی کی حالت میں کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی، امدادی ادارے نے بچی کو فوراً سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا تھا تاہم بچی اسپتال پہنچتے ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔ ڈاکٹرنے 13 سالہ طیبہ کے ساتھ زیادتی اور تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حتمی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔ لیکن بچی کے بھائی کامران کے مطابق وہ آدھے گھنٹے کے لیے گھر سے باہر گیا اور واپس آیا تو اس کی بہن گھر سے غائب تھی۔ تاہم  وزیر اعلیٰ بلوچستان نےواقعےکا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو دوروز میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں