ٹی20 رینکنگ: بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین جبکہ ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر

ٹی20 رینکنگ: بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی20 رینکنگ میں بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین قرار جبکہ  ایرون فنچ دوسرے اور بھارتی ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ٹی20 رینکنگ میں بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی وجہ سے ٹی20 کرکٹ کے رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین قرار۔ اس طرح بابر اعظم  بیٹسمینوں میں سرفہرست آ گئے ہیں۔ بابر اعظم نے سیریز میں ناقابل شکست نصف سنچری سمیت 109 رنز بنائے تھے۔

loading...

 جبکہ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی ایرون فنچ دوسرے اور بھارتی ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ سابق ورلڈ نمبر ون کولن منرو چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ بابر اعظم کے سوا کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ 10 میں شامل نہیں، احمد شہزاد25ویں،سرفرازاحمد 55ویں،فخرزمان 71ویں نمبر پر ہیں۔

بولرز میں پاکستانی عماد وسیم کا ساتواں نمبر ہے جبکہ شاداب خان کا 14درجے ترقی کیساتھ چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

جبکہ کیوی مچل سینٹنر اپنے ہم وطن ایش سوڈھی کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے جسپریت بھمرا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  26 ماہ کی مسلسل کھدائی کے بعد تھر سے کوئلہ نکل آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں