نواز شریف جیل جانے کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار:ڈاکٹر یاسمین راشد

loading...

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی سیاست شروع کر رکھی ہے جو قابل مذمت ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں ، نواز شریف جیل جانے کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہے، عوام آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو عبرت ناک شکست دیں گے ، نواز شریف کی منافقت کی سیاست ان کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے ، پانامہ ڈاکے اور نا اہلی نے نواز شریف کا سیاسی مستقبل تاریک کر دیا ہے ، وہ اپنے انتخابی حلقہ این اے 120سے آئے ہوئے پارٹی وفد سے گفتگو کر رہی تھی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیاد ت میں پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ، عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہے ، نواز شریف نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، نواز شریف عمران خان پر تنقید کر کے اپنی اصلیت پر اتر آئے ہے ، نواز شریف کے چہرے سے شرافت کا نقاب عوام کے سامنے عیاں ہو گیا ہے ، نواز شریف ٹولہ ملک و قوم کے ساتھ کبھی بھی مخلص نہیں ہو سکتا

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں