وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ کے قتل کا نوٹس لے لیا

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے بے رحمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے ٹھوس اقدامات اْٹھانے کی ہدایت کی ہے۔پرویز خٹک نے کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق عبرتناک سزادینے اور لواحقین کو فوری انصاف فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو ہدایت کی کہ وہ مقامی پولیس فورس کو متحرک کریں اور ملزم کی جلد ازجلد گرفتاری یقینی بنانے کیلئے معاملے کی خود نگرانی کریں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں ملزم کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وزیراعلیٰ نے مقتولہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور یقین دلایا کہ لواحقین کو ضرور انصاف دلائیں گے اور سفاک ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔

گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کی کوہاٹ میں طالبہ کے قتل کی شدید مذمت کی
پشاور:گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کوہاٹ میں طالبہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے، گورنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر نے قتل میں ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کردی

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں