پرچی‘‘ نے تین ہفتے میں 10 کروڑ کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا”!

حریم فاروق

 اداکارہ حریم فاروق فلم کی کامیابی نے ٹیم ہی کو نہیں سینما انڈسٹری کو بھی نئی راہ دکھائی ہے
کراچی: رنگریزا ،چھپن چھپائی کابزنس کم رہا ،رواں برس اب تک کوئی بھارتی فلم رنگ نہ جما سکی جبکہ اداکارہ حریم فاروق فلم کی کامیابی نے ٹیم ہی کو نہیں سینما انڈسٹری کو بھی نئی راہ دکھائی ہے۔ نئے سال کی پہلی ملکی فلم پرچی نے بھی تین ہفتے کے دوران 10  کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے ایک نیا ریکارڈ بنا لیا ۔ مذکورہ فلم نے اس دوران کئی بھارتی فلموں کا بھی مقابلہ کیا ، راولپنڈی اسلام آباد میں مذکورہ فلم کا بزنس 1 کروڑ سے زائد ہوا جبکہ بیرون ملک بھی فلم کا بزنس بہت اچھا رہا ہے ۔ اداکارہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کامیابی نے ہماری ٹیم ہی کو نہیں بلکہ سینما انڈسٹری کو بھی نئی راہ دکھائی ہے ۔ رنگریزا اور چھپن چھپائی نے سینما گھروں پر کم بزنس کیا اس کے باوجود پاکستانی سینما گھروں پر بھارتی فلموں کی حکمرانی کا سورج زوال پذیر ہونے لگا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں