مخالفین کےپروپیگنڈا کا جواب دینے کی بجائےہم اپنا کام اخلاص سے جاری رکھیں گے،پرویز خٹک

خیبر پختونخوا بجٹ
loading...

شہر میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے اور صحت و صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی کو پوری طرح فعال بنایاجائےگا

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پشاور میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ گرانڈ اور ری سائیکلنگ و ٹریٹمنٹ پلانٹک کے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر حتمی شکل دی جائے جبکہ ڈمپنگ گرانڈ کیلئے مجوزہ مقامات میں سے ایک کا انتخاب بھی فوری طور پر یقینی بنایا جائے

پرویز خٹک نے موسم گرما کی آمد کے پیش نظر صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈینگی سے بچا کیلئے مثراقدامات کی ہدایت بھی کی انہوں نے واضح کیا کہ پشاور شہر میں صفائی اور حفظان صحت کا بہترین ماحول اور معیار قائم کیا جائے۔ پرویز خٹک نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو ہدایت کی کہ گلبہار سمیت پورے شہر میں نکاس کا بہترین نظام قائم کیا جائے۔

مخالفین کا پروپیگنڈا بے جا ہے مگر ہم انکا جواب دینے کی بجائے اپنا کام پورے اخلاص سے جاری رکھیں گے کیونکہ مخالفین کا اپنا سیاسی ایجنڈا ہے جبکہ ہمارا ایجنڈا تبدیلی اور عوامی فلاح و بہبود کا ہے

پرویز خٹک وزیر اعلی ہاس پشاور میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس کو موسم گرما کی آمد کے مد نظر ڈینگی کے خطرات اور اسکے سد باب کیلئے متعلقہ محکموں کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ شہر میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے اور صحت و صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی کو پوری طرح فعال بنانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف عناصر نے اس ضمن میں پہلے ہی زہریلا پروپیگنڈا شروع کیا ہے۔

 انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کہا کہ جب بھی عوامی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوتا ہے تو مسترد شدہ سیاسی عناصر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا میں مصروف ہو جاتے ہیں اور عوام کو حکومت سے بدظن کرنے کی کوششیں شروع کر دیتے ہیں۔

پرویز خٹک نے واضح کیا کہ پشاور کی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جب کہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے یہاں کے ارکان اسمبلی متعلقہ تمام اداروں سے پورا تعاون کرینگے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں