پنجاب میں پہلی مرتبہ مریض کو ہوش میں رکھ کر دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن

آپریشن
loading...

اس آپریشن کے دوران مریض سے بات چیت کی جاتی ہے اور اگر اس بول چال میں عدم توازن یا ہاتھ پاؤں غیر فعال ہوتے ہوئے محسوس ہوں تو اسے فوراً نقصان سے بچا لیا جاتا ہے

لاہور: پنجاب میں پہلی مرتبہ لاہور جنرل ہسپتال میں مریض کو ہوش میں رکھ کر دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کیا گیا ۔یہ آپریشن پروفیسر آف نیوروسرجری یونٹII ڈاکٹر خالد محمود اور ان کی ٹیم نے کیا۔

 جنہوں نے اس سے قبل تقریباً250مریضوں کا ناک کے ذریعے دماغ کی پیچیدہ رسولیوں کا آپریشن بذریعہ انڈوسکوپی کرنے کے بعد یہ ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

 یہ آپریشن ساتویں نیوروسرجیکل سارک کانفرنس کے سلسلے میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں منعقدہ ورکشاپ کو لائیو دکھایا گیا ۔

پروفیسر خالد محمو د نے Awake craniatomy کے طریقہ کار کے بارے کہا کہ اس آپریشن کے دوران مریض سے بات چیت کی جاتی ہے اور اگر اس بول چال میں عدم توازن یا ہاتھ پاؤں غیر فعال ہوتے ہوئے محسوس ہوں تو اسے فوراً نقصان سے بچا لیا جاتا ہے ۔

 انہوں نے بتایا کہ دماغ میں پیدا ہونے والی رسولی جسمانی اعضاء کو متاثر کرتی ہے اور یہ جدید طریقہ علاج مریضوں کو ریلیف فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن 28 سالہ محمد حسن نامی شخص کا کیا گیا ہے جو شاہدرہ میں سلائی کا کام کرتا ہے اور جو 8 بہن بھائی ہیں ، محمد حسن کو دو سال پہلے اچانک دورے پڑنے شروع ہو گئے تھے۔ منہ سے جھاگ آنا ، سردرد اور کام نہ کر پانا اس کی علامات تھیں اسے اس کے بھائی محمد حسین نے 22 مارچ کو جنرل ہسپتال میں داخل کرایا جس کو نیورو سرجن خالد محمود اور ان کی ٹیم نے بالکل مفت علاج فراہم کرتے ہوئے اس کے دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کر دیا ہے ۔

ڈاکٹر خالد محمود نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹروں کو اس تحقیق سے مستفید ہونا چاہیے اور جنرل ہسپتال کے شعبہ نیورو میں ہونے والی پیش رفت سے دوسرے ہسپتالوں کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں