ڈاونچی کی پینٹنگ دنیاکی مہنگی ترین پینٹنگ کیسے بنی ؟راز کھل گیا

پینٹنگ

سعودی شہزادے اوراماراتی حکمراں نے نمائندے بھیجے تھے تاکہ قطری شہزادہ نہ خریدلے، برطانوی میڈیا
لندن: لیونارڈ ڈاونچی کی پینٹنگ دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ کیسے بنی؟ 45 کروڑ ڈالر میں نیلامی کا راز کھل گیا ۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سعودی شہزادے اوراماراتی حکمراں نے نمائندے بھیجے تھے تاکہ وہ کسی بھی قیمت پر پینٹنگ خرید لیں ۔ دونوں کویہ نہیں پتا تھا کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف بولی لگا رہے ہیں ۔ وہ سمجھ رہے تھے کہ کہیں یہ پینٹنگ قطری شہزادہ نہ خریدلے ۔ قطری شہزادے کویہی پینٹنگ ایک سال پہلے صرف 80 ملین ڈالرمیں بیچی جارہی تھی۔ کرپشن کیخلاف مہم چلانے والے سعودی شہزادے کوجب 450 ملین ڈالرکی پینٹنگ خریدنے پرملک میں تنقید کا سامنا ہوا تو اس نے یہ پینٹنگ اماراتی حکمراں کو دے کراس سے اسی مالیت کی یاٹ خریدلی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں