مائرہ خان نے سگریٹ نوشی کی ویڈیو خود سوشل میڈیا پر وائرل کروائی ‘ شوبز حلقوں کا دعویٰ

سگریٹ

مائرہ خان بھی فلمسٹار میرا کے نقش و قدم پر چل پڑیں ، مختلف طریقوں کے ذریعے شہ سرخیوں کا حصہ رہنا چاہتی ہیں

loading...

لاہور: مائرہ خان کی سگریٹ نوشی کی وڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کی وجہ سے انہیں ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ مائرہ خان نے اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو خود سوشل میڈیا پر وائرل کروائی ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ مائرہ خان بھی فلمسٹار میرا کے نقش و قدم پر چل پڑی ہیں اور خود کو میڈیا میں ان رکھنے کیلئے مختلف طریقوں کے ذریعے شہ سرخیوں کا حصہ رہنا چاہتی ہیں۔ ان حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ بھی سگریٹ نوشی کی تصاویر مائرہ خان نے خود ہی وائرل کروائی تھیں اور اب ان کے ایک ڈانس کی ویڈیو بھی ہے جو وہ آئندہ دو تین ماہ میں سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کروانے کا پروگرام بنا چکی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے مائرہ خان کا موقف معلوم نہیں ہو سکا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں