شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکہ میں دینی قیادت سےملاقات

اسرائیلی اور فلسطینی
loading...

اسلامی رواداری، مشترکہ انسانی اقدار، مثبت اقدار کے فرو اور امن بقائے باہمی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا

واشنگٹن:امریکی دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وہاں کی سرکردہ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکہ میں موجود مذہبی رہ نماؤں کے ایک وفد نے بھی ولی عہد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پرامریکہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیِ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

امریکہ میں مذہبی رہ نماؤں اور شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اسلامی رواداری، مشترکہ انسانی اقدار، مثبت اقدار کے فرو اور امن بقائے باہمی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں