راحت فتح علی کے نئے گانے نے ورون دھون کو رلا دیا

راحت فتح علی
loading...

فلم’ اکتوبر‘کا نیا گانا ریلیز کیساتھ ہی بہت تیزی سے مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے ٗ رپورٹ
گانے کی شوٹنگ کیلئے جذبات خود بخود حاوی ہو گئے اور گلیسرین کی بھی ضرورت نہیں پڑی ٗدھون
ممبئ:  13 اپریل ریلیز ہونے والی ورون دھون کی نئی فلم کا ایک گانا پاکستانی سنگر راحت فتح علی نے اس خوب صورتی کے ساتھ گایا ہے کہ اس میں چھپے درد کے احساس نے فلم کے ہیرو ورون دھون کو بھی رلا دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ورون کی 13 اپریل کو آنے والی فلم’اکتوبر‘ اور اس میں شامل راحت فتح علی خان کے گانے کی خبر کے بعد تو سبھی نے ان پر نظریں جما دی ہیں۔فلم’ اکتوبر‘کا نیا گانا ریلیز کے ساتھ ہی بہت تیزی سے مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے۔ راحت علی خان کی مسحورکن آواز میں گائے گئے گانے’ تب بھی تو‘ میں موجود درد اور محبوب سے جدائی کا اظہار انتہائی خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔ورون دھون نے بھی دلی جذبات اور جدائی کا دکھ نہایت عمدگی سے اپنے تاثرات کے ذریعے دیکھنے والوں تک پہنچایا ہے۔کامیڈی اور ایکشن سے اپنے فینز کے دلوں میں جگہ بنانے والے ورون دھون کا کردار’ اکتوبر‘میں ان کے پچھلے تمام کرداروں سے بالکل مختلف ہے جس میں ورون نے اپنی جاندار اداکاری سے حقیقت کا رنگ بھرا ہے۔فلم کی پاکستانی ڈسٹری بیوشن کمپنی کی عہدیدار سبینا نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ورون دھون نے فلم میکر سجیت سرکار سے خود کو کاسٹ کرنے کی فرمائش کی تھی۔ بقول ورون دھون میں سجیت سرکار کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ پلیز میرے لئے ایک فلم بنائیں۔ تین مہینے بعد ہی سجیت سرکار اورجوہی نے’ اکتوبر‘کے لئے مجھے سلیکٹ کرلیا لیکن اس کردار کے لئے مجھے بہت زیادہ محنت کرنا پڑی۔ ڈائیلاگ اس طرح ادا کرنے تھے کہ جیسے یہ ان کے اپنے الفاظ ہوں۔ سجیت چاہتے تھے کہ میں یہ کردارجیوں نہ کہ صرف سیٹ پر آؤں،اداکاری کروں اور چلا جاؤں۔ راحت فتح علی کے گانے ’تب بھی تو‘ کو بار بار سنا جس سے مجھ پر کچھ ایسی کیفیت طاری ہوئی کہ اس گانے کی شوٹنگ کیلئے جذبات خود بخود حاوی ہو گئے اور گلیسرین کی بھی ضرورت نہیں پڑی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں