فلم زیرو کیساتھ تیزی سے بچہ بن رہا ہوں ٗ شاہ رخ خان

بالی وڈ

فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی
فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا پہلا ٹیزر رواں سال یکم جنوری کو پیش کیا گیا تھا۔فلم کے حوالے سے شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک نئی ٹویٹ بھی کی جس میں انہوں نے اپنی فلم کے ہدایت کار آنند ایل رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس فلم کے ساتھ تیزی سے بچہ بن رہے ہیں۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان اس فلم میں ایک چھوٹے قد کے آدمی یعنی بونے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کے ٹیزر میں شاہ رخ خان کو ایک گانے پر رقص کرتے دکھایا گیا تھا جبکہ ان کا نیا روپ بھی کافی پسند کیا گیا۔فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔یہ دونوں شاہ رخ خان کے ساتھ اس سے قبل ’جب تک ہے جاں‘ نامی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں ٗجو بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ شاہ رخ خان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کے ہدایت کار اور اداکاروں کے ساتھ بھی کئی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ چند تصاویر میں انہوں نے کترینہ کیف کو اپنی میڈیا مینجر بھی کہا۔واضح رہے کہ یہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں