خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے اور صرف مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جارہاہے، نوازشریف

خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے اور صرف مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جارہاہے، نوازشریف

ملک میں خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے اگر یہ نہ رکا تو اس کے نتائج بہت ہولناک ہوں گے۔

لندن: لندن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نےکہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اور دانیال عزیز کی نااہلی پر افسوس ہوا، اس وقت بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے اور صرف مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

loading...

 نوازشریف نے کہا کہ کسی اور جماعت یا ان کے رہنماؤں کو ٹارگٹ نہیں کیا جارہا جب کہ 1970 میں بھی اسی کھیل کی وجہ سے ملک ٹوٹا تھا، چوہدری نثار کے مدمقابل لیگی امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری الیکشن سے پہلے دھاندلی کا ثبوت ہے، دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے، پری پول دھاندلی ہر صورت بند ہونی چاہیے اور اگر یہ نہ رکی تو نتائج بہت خوفناک ہوں گے۔

 نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے  پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ زیرحراست لیگی کارکن قمرالاسلام کی بیٹی اور بیٹے کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں اور ووٹ کوعزت دو کا نعرہ گھرگھرتک پہنچائیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں