اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نک جونس کیلیے انکشاف

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس کو اپنا پسندیدہ شخص قرار دے دیا

ممبئی: بالی وڈ میں آج کل پریانکا چوپڑا چھائی ہوئی ہیں کیونکہ ہالی وڈ سنگر نک جونس کے ان کے ساتھ تعلوقات کا چرچا ہر طرف ہورہا ہے اور اب بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس کو اپنا پسندیدہ شخص قرار دے دیا۔

loading...

بھارتی ذرائع کی معلومات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے پہلی بار نک جونس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جس میں ان کا بھائی سدھارتھ اور نک ایک ساتھ ساحل سمندر پر دکھائی دے رہے ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے ساتھ میں لکھا ہے کہ میری زندگی میں دو افراد میرے پسندیدہ ہیں جن سے میں محبت کرتی ہوں۔ اس سے قبل نک جونس نے پریانکا کے ساتھ بارش میں بنائی گئی وڈیو شئیر کی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں