ہمارا بچہ کینسر سے مر رہا ہے اسے شوکت خانم میں داخل کیوں نہیں کیا؟

ہمارا بچہ کینسر سے مر رہا ہے اسے شوکت خانم میں داخل کیوں نہیں کیا؟

گوجرانوالہ سے آئی فیملی شوکت خانم  ہسپتا ل میں بچے کو  نا داخل کرنے پر عمران خان کے گھر جا پہنچے

لاہور: شوکت خانم ہسپتال میں داخل نہ کئے جانے پر کینسر میں مبتلا پانچ سالہ بچے کی فیملی اسے لے کر (پی ٹی آئی )چیئرمین عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئی۔شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کینسر میں مبتلا بچے کو داخل نہ کرنے پر گوجرانوالہ کی فیملی نے عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج  شروع کردیا۔

کینسر میں مبتلا  بچے کی فیملی نے کہا کہ پانچ سالہ عباس کو شوکت خانم ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔ تحریکِ انصاف کے رہنما عمران خان کل کہہ رہے تھے صاف پانی نہ ملنے پر بچے مر جاتے ہیں، ہمارا بچہ کینسر سے مر رہا ہے اسے شوکت خانم میں داخل کیوں نہیں کیا گیا ایسا کیوں ہے ہمارے بچے کو ہسپتال میں دا خل کریں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں