سونم کپور کی آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کا ٹیزردیکھیں

سونم کپور

بالی وڈ اداکار انیل کپور اور ان کی صاحبزادی و اداکارہ سونم کپور کی آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی ایک بار پھر انیل کپور کی 1994 میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم ’1942 لو اسٹوری‘ کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں جس کا گانا ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ آج بھی اپنا سحر طاری کرتا ہے۔

فلم کا نام اور ٹیزر بھی اسی گانے سے شروع کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ماضی کا پہلو ہے جس میں انیل کپور کی سادہ محبت کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

جب کہ دوسرا پہلو آج کے دور کی محبت ہے جس میں سونم کپور کہہ رہی ہیں کہ ’ٹرو لو،  یعنی سچی محبت کے راستے میں کوئی نہ کوئی سیاپا ضرور ہوتا ہے، اگر نہ ہو تو ٹرو لو میں فیل کیسے آئے گی‘۔

فلم کا ٹیزر ایک منٹ 15 سیکنڈز پر مشتمل ہے جو چند ہی گھنٹوں میں مقبول ہوچکا ہے۔

فلم میں انیل کپور اور سونم کے ساتھ اداکارہ جوہی چاولا اور اداکار راجکمار راؤ بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

ٹیزر سے اس بات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ فلم کی کہانی رومانوی افسانے پر مبنی ہے جس میں پنجابی تڑکا شامل کیا گیا ہے۔

’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ فلم ساز راجکمار ہیرانی اور ونود چوپڑا سمیت فوکس اسٹار اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی فلم ہے جو ہدایت کار شیلی چوپڑا دھر کی ڈیبیو فلم ہے۔

تاہم فلم رواں برس اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں