برطانیہ میں15سال سے کم عمر بچے فلم ’’سنجو‘‘ دیکھنا منع کیوں؟

سنجو
loading...

برطانوی سنسر بورڈ نے فلم’’سنجو‘‘کو15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے غیر موزوں قراردیدیا

ممبئی: برطانوی فلم سنسر بورڈ نے سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’’سنجو‘‘ کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سنسر بورڈ نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’’سنجو‘‘کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر موزوں قراردے دیا، جس کے تحت برطانیہ میں اب 15 سال سے کم عمر کے بچے یہ فلم نہیں دیکھ سکیں گے۔

برطانوی سنسر بورڈ نے یہ فیصلہ فلم میں شامل متنازع واقعات کے باعث کیا ہے جس میں سنجے دت کو ایک دہشت گرد کے طورپر دکھایا گیا ہے۔

برطانوی سنسر بورڈ نے اس بات کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیااور لکھا فلم’’سنجو‘‘میں منشیات کے حوالہ جات، منشیات کے غلط استعمال اور غیر اخلاقی چیزیں شامل ہونے کی وجہ سے 15 سال سے کم عمرکے بچوں کو یہ فلم دیکھنے سے روک دیاگیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں