شہزادہ ولیم کا مسجد اقصیٰ سمیت بیت المقدس کے اہم مقدس مقامات کا دورہ

شہزادہ ولیم کا مسجد اقصیٰ سمیت بیت المقدس کے اہم مقدس مقامات کا دورہ

میں مسرور ہوں کہ میرا ملک فلسطینی عوام کے ساتھ ملکر تعلیم کے میدان میں کام کر رہا ہے،شہزادولیم کی گفتگو

مقبوضہ بیت المقدس: ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم نے اپنے پہلے دورہ فلسطین کے آخری روز مقبوضہ بیت المقدس میں الحرم القدسی الشریف سمیت متعدد مقدس مقامات کا دورہ کیا۔

loading...

عرب ٹی وی کی معلومات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس سے قبل شہزادہ ولیم نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ مشرق وسطی میں امن قائم ہو جائے گا۔

اس موقع پر شہزادہ ولیم کا کہناتھا  کہ میں مسرور ہوں کہ میرا ملک آپ لوگوں کے ساتھ تعلیم کے میدان میں کام کر رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ تعاون خطّے میں امن تک پہنچنے کے واسطے جاری رہے گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں