امریکا کے اخبار کے دفتر میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

امریکا کے اخبار کے دفتر میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک
loading...

اخبار کے دفترکو سیل کرکے پوری عمارت کی تلاشی لی گئی،گرفتارشخص پر پر حملہ آور ہونے کا شبہ ہے،پولیس

واشنگٹن:  امریکی ریاست میری لینڈ کے مقامی اخبار میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اخبار کے دفترکو سیل کرکے پوری عمارت کی تلاشی لی گئی، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر حملہ آور ہونے کا شبہ ہے۔

امریکی میڈیا کی معلومات کے  مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپولیس میں ایک مقامی روزنامے ’’کیپٹل گزٹ‘‘ کے نیوز روم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اخبار کے دفترکو سیل کرکے پوری عمارت کی تلاشی لی ، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر حملہ آور ہونے کا شبہ ہے، کاروائی جاری ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں