25 جولائی کو عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل جائیگی ،احسن اقبال

احسن اقبال
loading...

(ن) لیگ کیخلاف یکطرفہ کارروائیاں ہورہی ہیں، عوام کی ہمدردیاں ہمارے پلڑے میں آرہی ہیں وہی ہماری انتخابی مہم چلا رہے ہیں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی اور (ن) لیگ 2013ء سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ کی انتخابی مہم عوام چلارہے ہیں، لیگی حکومت سے پہلے ملک میں بجلی نہیں تھی تاہم عوام اب شکر کرتے ہیں کہ رات کو بجلی آتی ہے۔ (ن) لیگ کے خلاف یکطرفہ کارروائیاں ہورہی ہیں۔

عوام کی ہمدردیاں مسلم لیگ (ن) کے پلڑے میں آرہی ہیں جبکہ ملک کو ترقی دینے والے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ 25جولائی کو (ن) لیگ 2013ء سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی اور عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

عمران خان کے یوٹرن لینا ان کی سنجیدگی کا اظہار ہے، جب فیصلے کرلیے جائیں تو یوٹرن نہیں لیے جاتے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں