پاکستان تعاون کر رہا مگر دہشت گردوں کو تحفظ دینے والی کسی بھی حکومت کو امسترد کردیں گے،امریکہ

نکی ہیلی

ماضی کے مقابلے میں ہم پاکستان کو زیادہ سختی سے پیغام دے رہے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ تبدیلی آئے گی،امریکی سفیر کی گفتگو

نئی دہلی: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ ملک میں دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے میسر آنا بند ہوجائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی معلومات کے مطابق سفیر نکی ہیلی جو اِن دِنوں بھارت کے دورے پر ہیں کہا کہ پاکستان تعاون کر رہا ہے۔ لیکن، دہشت گردوں کو تحفظ دینے والی کسی بھی حکومت کو امریکہ مسترد کردے گا۔

loading...

ہیلی نے بھارتی پالیسی ساز ادارے آبزرور رسرچ فاؤنڈیشن کے ارکان سے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں ہم پاکستان کو زیادہ سختی سے پیغام دے رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ تبدیلی آئے گی۔افغانستان کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسی کے حوالے سے پاکستان کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

امریکہ دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کرانے کے لیے پاکستان پر زور دے رہا ہے، جن پر افغانستان میں حملوں کا الزام ہے۔ہیلی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور بھارت جلد از جلد حکمت عملی کے اعلیٰ سطحی مذاکرات کا آغاز کریں گے۔ متوقع طور پر روس اور ایران کے خلاف امریکی تعزیرات کے ساتھ ساتھ اسلحے کی فروخت اور تجارت کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں