امریکی سپریم کورٹ کے جج نے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا

امریکی سپریم کورٹ کے جج نے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا

خرابی صحت کی بناء پر امریکی سپریم کورٹ کے جج کینیڈی کا ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

ٹرمپ کے 17 ماہ طویل دورِ صدارت میں یہ دوسرا موقع ہوگا جب صدر سپریم کورٹ کے کسی جج کا تقرر کریں گے

واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ کے جج انتھونی کینیڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ کے اختتام پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔امریکی ٹی وی کی معلومات کےمطابق جج کینیڈی نے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی عدلیہ میں 43 سالہ تک خدمات انجام دینا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز اور قوم کی خدمات کرنے کا ایک موقع تھا جس پر انہیں فخر ہے۔

جج کینیڈی کی عمر 81 سال ہے اور وہ گزشتہ 30 سال سے سپریم کورٹ کے جج تھے۔ گزشتہ سال سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ خرابی صحت کی وجہ سے جلد ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔جسٹس کینیڈی کی ریٹائرمنٹ کے بعد امریکہ کی نو رکنی سپریم کورٹ میں آزاد خیال اور قدامت پسند ججوں کی تعداد برابر ہوجائے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں