تحریک انصاف نے (ق) لیگ کے امیدوار راجہ بشارت کو ٹکٹ جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف
loading...

راولپنڈی میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)لیگ کے درمیان دلچسپ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کے بعد (ق) لیگ کے امیدوار راجہ محمد بشار ت اپنی پارٹی کے انتخابی نشان ٹریکٹر کو چھوڑ کر تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلا پر الیکشن لڑینگے

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 14 راولپنڈی کی نشست پر راجہ بشارت کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے۔ راجہ بشارت مسلم لیگ (ق )کے سینئر رہنما ہیں اور پنجاب کے سابق صوبائی وزیر قانون رہ چکے ہیں۔اس سے قبل تحریکِ انصاف نے یہاں سے ٹکٹ اپنے امیدوار زیاد کیانی کو ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم بعد ازاں ان سے ٹکٹ واپس لے کر راجہ بشارت کو دیدیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق راجہ بشارت نے تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلم لیگ (ق) میں موجود ہوں تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف سے صرف پارٹی ٹکٹ لیاہے میں ٹریکٹر کی بجائے بلے کے انتخابی نشان سے الیکشن لڑونگا۔اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر چودھری تنویر کے صاحبزادے اسامہ چودھری امیدوار ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں